پاور لفٹنگ ایک طاقت کا کھیل ہے جو تین لفٹوں پر زیادہ سے زیادہ وزن کی تین کوششوں پر مشتمل ہے: اسکواٹ ، بینچ پریس ، اور ڈیڈ لفٹ۔ اولمپک ویٹ لفٹنگ کے کھیل کی طرح ، اس میں ایتھلیٹ وزن کی پلیٹوں سے بھری باربل کی زیادہ سے زیادہ وزن سنگل لفٹ میں اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ پاور لفٹنگ ایک ایسے کھیل سے تیار ہوئی جسے "اوڈ لفٹس ” ( زمین سے نرالے انداز میں اٹھانا ) کہا جاتا ہے۔
پاور لفٹنگ کی جڑیں قدیم یونانی اور قدیم فارس کے دور تک طاقت کی تربیت کی روایات میں پائی جاتی ہیں۔ پاور لفٹنگ کا خیال قدیم یونان میں شروع ہوا ، جب مردوں نے اپنی طاقت اور مردانگی کو ثابت کرنے کے لیے پتھر اٹھائے۔ اٹھارہ سو چھیانوے سے اولمپک کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ ایک باضابطہ کھیل رہا ہے۔ جدید کھیل کی ابتدا برطانیہ اور امریکہ میں انیسو پچاس کی دہائی میں ہوئی۔ اس سے قبل ، دونوں ممالک میں ویٹ لفٹنگ گورننگ باڈیز نے مقابلہ اور ریکارڈ مقاصد کے لیے مختلف "اوڈ لفٹس” کو تسلیم کیا تھا۔
اس سال اگست میں اے/ ڈبلیو پی سی یورپی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ دو ہزار اکیس کا انعقاد مانچسٹربرطانیہ میں کیا گیا جس میں کاونٹری سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ صبغت اللہ خانخیل نے ڈیڈ لفٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا . سابقہ ریکار ڈ دو سو بائیس اشاریہ پانچ کلو گرام تھا جب کہ صبغت اللہ خانخیل نے دو سو تئیس کلو گرام وزن اٹھا کر نہ صرف ایک نیا علمی ریکارڈ قائم کیا بلکہ انہوں نے پاکستان کا نام بھی روشن کیا
یہاں یہ بڑی تشویش کی بات ہے کہ صبغت اللہ خانخیل کی اس کامیابی کی خبر کسی پاکستانی میڈیا کی لیڈ سٹوری نہیں بن پائی ۔ صبغت اللہ خانخیل کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے ہے ، وہ ایک پرسنل ٹرینر ہیں اور خود بھی فوج میں ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں . آپ کا تعلق صوابی کے علاقے چھوٹالاہور کے محلہ گھڑی خان خیل سے ہے
ترجمان مشرق سے بات کرتے ہوئے صبغت اللہ کا کہنا تھا کہ، وہ جب بھی کسی بڑے مقابلے میں حصہ لیتے ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ وہ خود جیت کر نہیں آتے بلکہ ان کی جیت میں پورا پاکستان شامل ہوتا ہے .
ترجمان مشرق صبغت اللہ کو ان کی کامیابی پر مبارک بار دیتا ہے اور امید کرتا ہے کہ بیرون ملک پاکستان کا دنیا میں مثبت چہرہ بننے والے ان حوصلہ مند نوجوانوں کی کاوشوں کو نہ صرف سراہا جائے بلکہ انہیں رول ماڈل کے طور پر دیگر نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے پیش کیا جائے اور پاکستان کا سفارت خانہ اس میں اپنا کردار ادا کرے