Tarjuman-e-Mashriq

یوم دفاع اور  پاکستان کمیونٹی گلڈ یوکے

 تحریر : رومی ملک  

ترجمہ: ترجمان مشرق    ———فوٹو: پی سی جی 

پاکستان کمیونٹی گلڈ یوکے کا مقصد برطانیہ میں کمیونٹی  ممبران کی کاوشوں   اور کامیابیوں  کو پہچاننا اور ان کی   تحسین کرنا ہے ، جو معاشرے میں نمایاں  کام  کرتے ہیں اور پاکستان کے  پرچم کو پاکستان سے باہر مضبوطی سے تھامے ہیں ۔

پی سی جی برطانیہ پاکستان   کی  پاکستان سے باہر مثبت شبیہہ کو  فروغ  دینے میں بھی مصروف ہے ، اور پاکستانی کیلنڈر میں ابھرنے والی  اہم  تاریخوں  کے جشن شایان شان طریقے سے  پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ   مناتی ے ، جیسا کہ یوم آزادی اور یوم دفاع۔

پی سی جی یوکے پاکستان کی مسلح افواج  کی طرف سے  گزشتہ 72 سالوں میں دی گئی بے پناہ قربانیوں کو سمجھتی اور سراہتی  ہے۔ عالمی  سیاسی اور دفاعی منظر نامے پر  پاک فوج   پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر جو  اہم کردار ادا  کر رہی ہے اس  کی کوئی نظیر نہیں  . مادر وطن پاکستان میں  قدرتی آفات سے  لیکر عالمی تنازعات میں امن کی بحالی تک اس کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔

مسلح افواج مشرقی اور مغربی دونوں اطراف پاکستان کی  خودمختار سرزمین کی حفاظت ایک چوکس دیدبان کے طور پر کر رہی ہے  ، ہر لمحۂ  یہ بہادر اور  فروش   سپاہی  (مرد اور عورتیں)  اپنے اپنے محاذ پر بیدار ہیں ، جبکہ باقی وطن  سکون کی نیند  سوتا ہے ۔ بہت سے بہادروں  نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر حتمی قیمت ادا کی ہے تاکہ  پاکستان سلامت رہ سکے ۔   پی سی جی یوکے اسی  وجہ سے یہ ضروری  سمجھتا ہے کہ  یوم دفاع کو فروغ  دیا جائے اور  پاکستان نے شہیدوں اور غازیوں   کی قربانیوں کو یاد  کیا جائے ۔ اسی سلسلے میں چھ ستمبر کو لندن میں ایک تقریب کا  انعقاد  ہو گا  ۔

 

Exit mobile version