تحریر: مارک ژیکر برگ
ترجمہ:ارشد فاروق
ہم انٹرنیٹ کے اگلے دور کی دہلیز پر کھڑے ہیں اور یہ دہلیز ہماری کمپنی کیلئے ایک نئے دور کا پیش خیمہ ہوگی۔
حالیہ کچھ دہائیوں سے ٹیکنالوجی نے لوگوں میں باہمی رابطہ اور خیالات کے اظہار کا ایک فطری ذریعہ مہیا کیا ہے۔ جب میں نے فیس بک کا استعمال کرنا شروع کیا تو اس وقت ہم زیادہ تر پیغامات ہی لکھ کر بھیجا اور وصول کیا کرتے تھے۔ جب ہمیں کیمروں والے موبائل فون دستیاب ہوئے تو انٹرنیٹ پہلے سے زیادہ فعال اور ہاتھ میں سمٹ کر رہ گیا۔ جیسے جیسے لوگوں کے مابین روابط تیز ہوئے ویسے ہی بذریعہ ویڈیو یہ روابط اپنے تجربات کو کھل کر بیان کرنے کا مؤثر ذریعہ بن گیا۔ ہم پہلے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر انٹرنیٹ استعمال کرتے تھے پھر موبائل فون پر انٹرنیٹ؛ بعد ازاں تحریری پیغامات سے تصویری اور ویڈیو پیغامات تک پہنچ گئے۔ لیکن یہ سلسلے کا ابھی اختتام نہیں ہے۔
اگلا پلیٹ فارم اس سے قدرے عمیق ہوگا۔ ایک ایسا مجسم قسم کا انٹرنیٹ جسے آپ نہ صرف بذریعہ اسکرین دیکھیں گے بلکہ محسوس بھی کریں گے۔ اسے ہم میٹا ورس کہتے ہیں اور اسکی رسائی ہماری ہر شے تک ہوگی۔
میٹاورس کی بدولت ہم کسی بھی شے کی موجودگی کا احساس کر سکیں گے جیسا کہ ہم کسی شخص کے ساتھ حقیقی طور پر موجود ہوں۔ کسی دوسرے شخص کے ساتھ حقیقی معنوں میں موجودگی کا احساس ہونا سماجی ٹیکنالوجی کا ایک خواب ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اسے تعبیر کرنےمیں سرگرداں ہیں۔
میٹاورس میں آپ تقریباً ہر وہ کام کر سکیں گے جس کا آپ تصور کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ اپنے دوستوں، فیملی کے ساتھ تقریبات، کام کاج، کھیل کود، تعلیم و تربیت، خریداری یا کوئی تخلیقی کام کے علاوہ بالکل اچھوتے تجربات کا مظاہرہ جیسا کہ ہم موبائل فون یا کمپیوٹر کے بارے میں جانتے ہیں یہ اس سے بالکل ہی مختلف ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے ایک فلم بنائی ہے کہ آپ کیسے میٹاورس کو استعمال کر سکیں گے۔
اس مستقبل میں آپ اپنے دوستوں کے ساتھ کسی کنسرٹ، یا اپنے والدین سے ملنے ان کے گھر بغیر سفر کیے بذریعہ ٹیلی پورٹ ایک ہولوگرام کے طور پر جا سکیں گے۔ اس سے نئے دور کے مزید مواقع کھلیں گے چاہے آپ کہیں بھی ہوں۔ آپ اپنی مرضی سے بغیر سفر کیے اپنا قیمتی وقت اپنی مرضی سے گزار سکیں گے۔
ذرا سوچئے کہ آپ کے گرد ایسی کون کون سی چیزیں ہیں جو مستقبل میں ہولو گرام ہو سکیں گی۔ آپ کا ٹیلی ویژن، متعدد مانیٹرز والا آپ کا کمپیوٹر سیٹ اپ، آپ کی گیمز اور بہت کچھ۔ کارخانوں میں ہاتھوں سے تیار کی جانے والی اشیاء کی بجائے پوری دنیا میں بیٹھے تخلیق کاروں کی انگلیوں سے ترتیب دیے جانے والے ہولوگرام ہونگے۔
آپ مختلف آلات پر یہ تجربات منتقل کر سکیں گے۔ حقیقی دنیا میں موجود رہنے کیلئے شیشے،کہیں دوسری جگہ جان کیلئے کے لئے ورچوئیل ریئیلٹی موبائل فون اور کمپیوٹر کسی دوسرے پلیٹ فارم میں جانے کیلئے استعمال ہونگے۔ یہ سب آپکا وقت زیادہ تر اسکرینوں کے سامنے چپکے رہنے کیلئے نہیں بلکہ اس وقت کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہیں جو ہم پہلے ہی سے سرف کر رہے ہیں۔
ہمارا کردار اور ذمہ داریاں
میٹاورس کسی ایک کمپنی کا ایجاد کردہ نہیں ہوگا۔ یہ ڈویلپرز اور تخلیق کاروں کی محنت کا نتیجہ ہوگا جو یہ سب نئے تجربات کی مدد سے ڈیجیٹل مصنوعات بنا رہے ہیں جو آپس میں ایک دوسرے سے جڑ کر کام کر سکتی ہیں اور رائج پلیٹ فارمز اور ان کی محدود پالیسیوں سے کہیں بڑی معیشت کا دورازہ کھول رہے ہیں۔
اس سفرمیں ہمارا کردار میٹاورس کو فعال کرنے کیلئے بنیادی ٹیکنا لوجی، سماجی پلیٹ فارمز اور تخلیقی آلات میں اضافہ کرنا ہے اور اس ٹیکنالوجی کو اپنی سماجی رابطے کی ایپلی کیشنز کی مدد سے کھڑا کرنا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ میٹاورس موجودہ سماجی رابطوں کے ذرائع سے بہت بہتر کام کر سکتا ہے۔ اور ہم مخفی سہولت کو حاصل کرنے میں اپنی پوری تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
میں نے یہ مضمون اس ٹیکنالوجی کے موجد اور چئیرمین کی حیثیت سے لکھا ہے کہ ہم پیسہ بنانے کیلئے اپنی خدمات فراہم نہیں کرتے بلکہ خدمات کو بہترین بنا کر پیسہ کماتے ہیں۔یہ نقطۂ نظر ہمارے لئےبہت مفید ثابت ہوا ہے۔ ہم نے اپنے کاروبار کو بڑی اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے فروغ سے بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے کھڑا کیا اور ہم یہی کرنے جا رہے ہیں۔
میرے اور میری کمپنی کیلئے گزشتہ پانچ سال نہایت عاجزانہ طریقے سے گزرے ہیں۔ ان سالوں میں ہم نے یہی سیکھا ہے کہ صرف لوگوں کی پسندیدہ مصنوعات بنانا ہی کافی نہیں ہے۔
مجھے دنیا بھر سے اس بات پر بہت پذیرائی ملی کہ انٹرنیٹ کی کہانی اتنی سادہ نہیں ہے۔ اس کہانی کا ہر باب ایک نئی سوچ لاتا ہے لیکن ساتھ ساتھ مشکلات، چیلنجز، خطرات اور طے شدہ مفادات میں خلل بھی اس کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔ ہمیں اس مستقبل کے نئے دور کو فعال کرنے کیلئے شروع ہی سے مل کر کام کرنا ہوگا۔
صارف کی رازداری اور تحفط کو اولین ترجیح میں شامل کرنا ضروری ہے تو کھلے معیارات اور اس کی فعالیت پر بھی بہت زیادہ کام کرنا ہوگا۔یہ این ایف ٹی پروجیکٹ یا کرپٹو کی طرح سپورٹ کرنے جیسا نہیں ہوگابلکہ ایک نئی حکومت سازی کی طرح ہوگا۔ سب سے بڑھ کر ہمیں ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دینے میں مدد کی ضرورت ہے جس میں زیادہ سے زیادہ صارفین ، تخلیق کار اور معمار بھی مستفید ہو سکیں۔
یہ دور اس لئے بھی سادگی اور بھر پور محنت کے ساتھ گذرا کہ، ہمارے سائز کی بڑی کمپنی ہونے کی وجہ سے ہم نے سیکھا کہ دوسرے پلیٹ فارم پر اسے بنانا کیسا ہوگا۔ ان کے اصولوں کے تحت رہتے ہوئے ٹیکنالوجی کے بارے میں میرے خیالات کی تشکیل ہوئی۔ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ صارفین کیلئے کم انتخاب ،اور معماروں کیلئے زیادہ معاوضہ جدت کی راہ اور انٹرنیٹ کی معیشت میں حائل رکاوٹیں ہیں۔
ہم نے ایک مختلف حکمت عملی اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اس میٹاورس تک رسائی ہو جس کا مطلب اس کی لاگت کو کم کرنا ہے نہ کہ بڑھانا ہے۔ ہماری موبائل ایپلی کیشنز بالکل مفت ہیں ۔ ہمارے اشتہارات دکھانے کا ماڈل سب سے کم قیمت ہے اور اسے سستا اور عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ڈیزائین کیا گیا ہے۔ ہمارے تجارتی آلہ جات معمولی قیمت پر دستیاب ہیں۔ اس کی بدولت اربوں لوگ ہماری خدمات کے معترف ہیں اور لاکھوں لوگ کاروبار کیلئے ہمارے آلہ جات پر انحصار کرتے ہیں۔
یہ وہی نقطہ نظر ہے جسے ہم میٹا ورس کی تیاری میں لانا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے آلات کو کم کم قیمت یا رعائتی نرخوں پر فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ہم ساتھ ساتھ کمپیوٹرز پر بھی اس کو جاری رکھیں گے تاکہ لوگوں کو مجبواً ایپلی کیشنز ڈھونڈنے کیلئے کوئیسٹ اسٹور پر نہ جانا پڑے بلکہ ان کے پاس یہ انتخاب پہلے سے موجود ہو۔ ہم زیادہ سے زیادہ معاملات میں معماری و تخلیقی خدمات پیش کرنے کی کوشش کریں گے تا کہ مجموعی طور پر تخلیقی معیشت کو بڑھا سکیں۔ہمیں اس بات کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا کہ ایسا کرتے ہوئے ہم اپنی خطیر رقم سے ہاتھ نہ دھو بیٹھیں۔
ہمیں امید ہے کہ اگلی دہائی تک میٹاورس ایک ارب لوگوں تک پہنچ چکا ہوگا اور سینکڑوں ارب ڈالروں کی ڈیجیٹل تجارت کرے گا اور لاکھوں تخلیق کاروں اور معماروں کیلئے ملازمتوں کے مواقع کھولے گا۔
ہم کون ہیں۔
جیسے ہی ہم اس ایک نئے باب کی شروعات کرنے جا رہے ہیں میں نے اس بات کو کافی سوچا کہ ہماری کمپنی کا مقصد کیا ہے اور اس کی شناخت کیا ہے۔
ہم ایک ایسی کمپنی ہیں جو لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے اگرچہ زیادہ تر کمپنیاں اس بات پر توجہ دیتی ہیں کہ لوگ اس کو کیسے استعمال کریں گے جبکہ ہم اس بات پر کہ کیسے لوگوں کا آپس میں رابطہ سہل ہو۔
آج ہمیں ایک سماجی رابطے کی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ فیس بک دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ یہ ایک مشہور سماجی رابطے کا برانڈ بن گیا ہے۔
سماجی ایپلی کیشنز بنا نا بھی ہماری ترجیحات میں رہے گا اور بہت کام ابھی اور بھی کرنے والا ہے۔ لیکن ہم صرف یہی کام نہیں کرتے۔ یہ بات ہمارے ڈی این اے میں ہے کہ ہم لوگوں کو جوڑنے کیلئے کام کرتے ہیں۔ میٹاورس لوگوں میں رابطے اور ان کو جوڑنے کا اگلا محاذ ہے جس طرح کہ ہم نے سماجی نیٹ ورکنگ سے شروعات کیں تھیں۔
اس وقت ہمارا برانڈ ہماری ایک پروڈکٹ سے اتنا جڑ چکا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ہمارے کام کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں ایک میٹاورس کمپنی کے طور پر دیکھا جائے گا۔ میں اپنے کام اور اپنی شناخت کو اس چیز کے سپرد کرتا ہوں جو ہم تعمیر کرنے جا رہے ہیں۔
جیسا کہ ہم نے ابھی اعلان کیا ہے کہ ہم اپنی کمپنی میں ایک بنیادی تبدیلی کر رہے ہیں اور اسے دو حصوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ ہماری کمپنی دو طرح کی ٹیکنالوجی ایک تو گھریلو استعمال کی ایپلی کیشنز اور دوسرا مستقبل کے پلیٹ فارمزمیں کام کاج کیلئے استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز ہیں۔ہمارا کام ان دو میں سے کسی ایک پر مرکوز رہنا نہیں ہے بلکہ میٹاورس سماجی و مستقبل کی ٹیکنالوجی دونوں پر بیک وقت کام کرے گی۔ ہم نے اپنی سوچ کو وسیع کر لیا ہے اس لئے ہمیں ایک نیا برانڈ ہونا چاہئے۔
ہم ہیں کون اور وہ مستقبل جسے ہم تعمیر کرنے کی امید لگائے کام کر رہے ہیں مجھے اس بات کو عیاں کرنے میں پر مسرت ہوں کہ اب سے ہمارا نام میٹا ہے۔
ہمارا مشن ایک ہی ہے اور وہ لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا ہے۔ ہماری ایپلی کیشنز اور ان کے برانڈ نام تبدیل نہیں کیے جا رہے وہ وہی رہیں گے۔ ہم اب بھی وہی ہیں جو لوگوں کیلئے ہی ٹیکنالوجی تشکیل دیتے ہیں۔
لیکن اب ہماری تمام تر مصنوعات بشمول ایپلی کیشنز کا ایک نیا ورژن ہوگا جو کہ میٹا ورس کی تخلیق میں ممدو معاون ہوگا۔اب ہم ایک بڑا نام رکھتے ہیں جو ہمارے کام کی وسعت کو بیان کرتا ہے۔
ہم آج سے فیس بک کی بجائے میٹا ورس ہیں لہذاٰ ہماری کسی دوسری خدمت سے مستفید ہونے کیلئے فیس بک اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہماری مصنوعات ہمارے برانڈ کے نام تلے آئیں گی۔ مجھے امید ہے کہ دنیا بھر سے لوگ اس کو قبول کریں گے ان کو پتہ چل جائے گا کہ ہم کیا کرتے ہیں۔
میں کلاسیک ادب پڑھتا تھا، اور لفظ ” میٹا” ایک یونانی لفظ سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس پار” اس کا مطلب ہے کہ کچھ نیا کام کرنے کو ہمیشہ کچھ نہ کچھ گنجائش موجود ہوتی ہے۔ اور کہانی میں اب بھی کئی موڑ آنے والے ہیں۔ ہماری کہانی ایک چھاترلی کمرے سے شروع ہوئی تھی اور ہماری گمان سے بھی زیادہ وسیع ہو گئی۔ اس میں ایپلی کیشنز کا ایک پورا خاندان شامل ہو گیا جسے استعمال کر کے لوگ ایک دوسرے سے جڑنے لگے اس کے علاوہ کاروبار، تحاریک اور گروہ بننے لگے جس نے دنیا ہی بدل ڈالی۔
میں نے جو بنایا مجھےاس پر فخر ہے اور جو کرنے جا رہا ہوں اس پر پر جوش ہوں۔ ہم آج کی ممکنات سے آگے جا رہے ہیں، ہم اسکرینوں کی بندشوں سے آزاد ہو رہے ہیں، ہم طبعیات و فاصلوں کی بندشوں سے آزاد اس مستقبل کی طرف رواں دواں ہیں جہاں ہر کوئی دوسرے کے پاس موجود ہوگا جس سے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اچھوتے تجربات کا سامنا ہوگا۔ یہ ایسا مستقبل ہوگا جو ایک کمپنی کا نہیں بلکہ اس میں ہم سب کا حصہ ہوگا۔
ہم نے ایسی مصنوعات بنائی ہیں جس سے لوگ آپس میں جڑے اور قریب ہوئے، ہم نے نت نئے طریقوں سے یہ کام سر انجام دیا۔ ہم مشکل ترین سماجی مشکلات اور گھٹن زدہ ماحول سے نبرد آزما ہونا سیکھا ہے۔ اب یہی وقت ہے کہ جو ہم نے سیکھا اس کو بروئے کار لایا جائے اور اگلے زینے پر قدم رکھیں۔
میں دنیا کی کسی بھی کمپنی سے بڑھ کر اپنی تمام تر توانائی اسی کیلئے وقف کر رہا ہوں۔ اگر آپ ایسا مستقبل دیکھنے کے خواہاں ہیں تو آگے بڑھئیے اور ہمارا ہاتھ تھامیں۔ ہمارا مستقبل ہمارے تصورات سے بھی بالا تر ہوگا۔