بہت سال نہیں گزرےکہ نڑیاں کی عسکری ہاؤسنگ سوسائٹی کےالگ تھلگ فلیٹوں سےجب جب پی ایم اےلنک روڈ کےسرور فلیٹس میں جاناہوتا میجرقیصراورمیجرعابد سےبمعہ اہل وعیال ملاقات ٹھہرتی
بیگمات کی اپنی ٹولی بچوں کی اپنی سنگت اور ایک گوشے میں بساط ِیارانِ طرحدار,میجر قیصرہم دونوں سے سینیئرتھے اور افسر کا ان سے پرانا یارانہ تھا.عابد میرا کورس میٹ اور ان کا پڑوسی تھا.
اللہ تعالیٰ اسکی شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس کے گھروالوں کے ساتھ دنیا میں صبراورآخرت میں شہید سے نسبت کے صدقے رحم وکرم والا معاملہ فرمائے آمین