ترجمان مشرق – مشرق سے آپ کی آواز

ناشر ترجمانِ مشرق

ہم اکثر  اس  المیے کا شکار رہتے ہیں کہ مشرق میں بسنے والے کشمیریوں کی آواز نہیں ہے اور جو آوازیں یہاں سے بلند ہوتی ہوں ان کے پیچھے نا جانے کون کون بول رہا ہوتا ہے یا انہیں بلوا رہا ہوتا ہے . بہت سال پہلے جب میں میڈیا اسکول میں پڑھتا تھا تو مجھے ایک دوست نے مشورہ دیا کہ میں ایک ویب پورٹل پر کام کروں ، میں نے اس تجویز کو تھوڑا سا سمجھا یہ ویب ڈومین  خریدی اور پھر اس تمام خیال کو نظر انداز  کر دیا . بہت سال گزر گئے ، بہت سا پانی بہت سے پلوں کے نیچے سے بہتا بہتا  نا جانے کہاں کہاں چلا گیا اور وہ تمام  مواقع جب مشرق میں ہماری آواز نہیں تھی   مجھے احسا بھی نہ ہوا کہ ہم ملکر کیا  کچھ کر سکتے ہیں .  آج بہت سالوں بعد میں  اس سفر کا آغاز تب کرنے جا رہا ہوں  جب ساری دنیا  ایک اندیکھے دشمن سے لڑ رہی ہے ،برصغیر میں سیاست کا میدان گرم ، سرحدوں کے حالات سنگین اور کشمیر   کا مسئلہ  بدلتے حالات کے ساتھ  ایک رخ لینے والا ہے . آج چین لداخ کی سرحدوں پر بیٹھا ہے اور بھارت میں ایک فاشسٹ  حکومت ہے جو اپنی دہشتگرد  پالیسوں  کے ساتھ لاکھوں ، کروڑوں انسانوں کی جان کو خطرے میں ڈال چکی ہے . کبھی وہ ایٹمی جنگ کرنا چاہتے ہیں اور کبھی وہ اکھنڈ بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنے ہی ملک کے شہریوں کو بلی چڑھانا چاہتے ہیں .

٢٠٢٠ کا آغاز دنیا کے انسانوں کے لیے اور امتحان کی صورت ہوا ، ایک ایسا وائرس جس کے بارے میں نہ پہلے سنا اور نہ ہی جس کے علاج کی کوئی تدبیر ہے ہر عام و خاص پر حملہ آوار ہوا . شہر کے شہر برباد ہوگئے، لاشوں کے ڈھیر اور لاکھوں   کی تعداد میں  بیمار لوگ  دنیا کے ہر ملک میں نمودار ہوئے – یہ عذاب الہی تھا !

ترجمان مشرق نہ تو کوئی  تھنک ٹینک ہے اور نہ ہی  کسی کا سوچ کا عکاس ، ترجمان مشرق، مشرق سے آپ کی آواز ہے . اس سال کی سب سے بڑی کامیابی ترجمان مشرق کی بحالی اور اس نئے سفر کا آغاز ہے جہاں آپ کا ساتھ ہمارے لیے مشعل راہ ہے  اور مجھے امید ہے کہ جو کام دس پندرہ سال پہلے نہ ہو سکا اب ہم کریں گے  ( انشا الله )

نہیں ہے نوامید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

آپ کی  کا خیر اندیش

ترجمان مشرق

ہمارے بارے میں

ترجمان مشرق ، مشرق و مغرب میں بسنے والوں کا ترجمان ہے جو صرف خبر ہی نہیں دیتا بلکہ خبر سے آگے کی بات کرتا ہے۔ہمارے سماجی رابطے اب خطوط کے ذریعے کم اور برقی تاروں سے ذیادہ ہوتے ہیں۔ دنیا ایک موبائل فون میں سمٹ کہ رہ گئی ہے اور ترجمان مشرق انہی جدید خطوط پر استوار ایک پلیٹ فارم ہے جہاں احساسات لفظوں کا روپ دھار لیتے ہیں۔

Designed By Moneeb Junior

Copyright @2022. All Right Reserved