شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تمام خطرات سے مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے لاہور میں یوم دفاع و شہدا عقیدت و احترم سے منایا گیا دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور بھارت کے ناجائز قبضے والے جموں و کشمیر کی بھارت کے ظالمانہ چنگل سے آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں.
شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی گئ یوم دفاع کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر پہنچ کر شہید کے گھر والوں سے اظہار تعزیت کیا اور ،شہید کیپٹن محمد علی قریش کی خدمات اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت سے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا صدر زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم دفاع کے موقع پر لاہور کینٹ میں یادگار پر حاضری دی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی اور یادگاروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور دیگر سینئر آفیسرز بھی موجود تھے.
اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے سلامی بھی پیش کی ‘ لاہور کینٹ میں واقع شہدا قبرستان میں غازیان ڈوگرئی کی یادگار پر یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی یہ یادگار 16 پنجاب رجمنٹ کے 106 شہیدوں کے نام پر تعمیر کی گئی کہ جنہوں نے 1965 کی جنگ میں ڈوگرئی کے مقام پر دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا مگر بھارتی فوج کو ہر گز آگے نہ آنے دیا اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اس عظیم کارنامے کی بنا پر اس پلٹن کو محافظان لاہور اور غازیان ڈوگرئی کا خطاب ملا اس موقع پر 1965 اور 1971 کے غازیوں نے اپنے جنگی تجربات اور آنکھوں دیکھے مناظر کو یاد کیا ان قومی ہیروز میں میجر جنرل ریٹائرڈ سکندر شامی، بریگیڈیئر ریٹائرڈ شیر افگن اور میجر جنرل ریٹائرڈ غلام دستگیر شامل تھے غازیوں نے اپنے شہید رفقا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور دفاع پاکستان کے لیے پاک فوج کے لازوال جذبے کو سراہا اور شوق شہادت کو پاک افواج کا طرہ ء امتیاز قرار دیا مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے قوم کے بہادر سپوت میجر سرمس راؤف شہید تمغہ بسالت کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا تھے بشپ آف لاہور کامران ندیم’ شہید کے ورثا’ سمیت مسیحی برادری نے بھرپور شرکت کی’ مختلف مذاہب اور مسالک کے راہنماؤں نے مل کر شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کیا اور بین المذاہب ہم آہنگی اور یگانگت کا خوبصورت نمونہ پیش کیا سب راہنماؤں نے دفاع و بقائے وطن کے لیے ناقابل شکست عزم و اتحاد کا مظاہرہ کیا.
سردار رمیش سنگھ اروڑا نے محفوظ پاکستان کو مضبوط پاکستان کی بنیاد کہا اور یوم دفاع کو مادر وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ایک ناقابل تسخیر قوم کے طور پر اپنے آپ کو ہر دور میں ثابت کرنے کے عہد کی تجدید کا دن قرار دیا طلبہ نے ساز پر قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے دفاع پاکستان کے حوالے سے لاہور میوزیم میں ایک خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح سیکرٹری سیاحت، آثار قدیمہ و میوزیم فرید احمد تارڑ نے کیا۔ نمائش میں 1965 کی جنگ کے ہیروز کی تصاویر اور پاک فوج کی جانب سے دئے جانے والے تمغے شامل تھے،نمائش میں نشان حیدر حاصل کرنے والے شہدا کی تصاویر شائقین کی خصوصی دلچسپی کا مرکز رہیں۔
ملک و قوم پر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے ملت کے ان جان نثاروں کی بہادری کے کارناموں میں ملکی و غیرملکی سیاحوں نے بڑی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور پاک فوج کی قوم کیلئے کی دی جانے والی بیش قیمت قربانیوں کو سراہا نمائش میں انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے دوران شائع ہونے والی اخبارات کی تاریخی خبریں بھی رکھی گئیں، جو اس دور کے حالات اور قوم کے جذبے کو زندہ کرتی ہیں۔ نمائش کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں وطن عزیز کے لیے محبت اور جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا ہے سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ "آج کی نمائش انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یاد میں سجائی گئی ہے۔ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک کوشش اس نمائش کے ذریعے کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری نوجوان نسل کو ان عظیم قربانیوں کو یاد رکھ کر ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ قائم رکھنا ہو گا تاکہ وطن عزیز ہمیشہ محفوظ اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے اس نمائش نے نوجوانوں اور شہریوں کو جنگ کے ہیروز کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے اور ملک کے دفاع کے حوالے سے ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نمائش میں شامل تمام مواد نے قوم کی تاریخ کے اس اہم باب کو موثر انداز میں پیش کیا، جس سے شرکاء کو وطن کی عظمت کا احساس دلایا گیا۔ یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے جذبہ حب الوطنی سے بھرپور ملی نغمے پیش کیے، جس سے تقریب کا جوش و خروش دوچند ہو گییوم دفاع کے حوالے سے یادگار شہداء کھیم کرن پر تقریب کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی یادگار شہداء پر حاضری پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی.
کور کمانڈر اور دیگر نامور غازیوں نے یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں ان غازیوں میں 1965 کی جنگ میں کھیم کرن کے محاذ پر لڑنے والے 5 فرنٹیئر فورس کے کرنل ممتاز، 2 فرنٹیئر فورس گائیڈز کے بریگیڈیئر یعسوب اور 12 میڈیم رجمنٹ آرٹلری کے بریگیڈیئر امتیاز ملک شامل تھے قصور کے سرحدی علاقے میں 1965 کی جنگ کے مشہور معرکہ کھیم کرن کی یاد میں تعمیر کردہ یادگار پر اس جنگ میں حصہ لینے والی یونٹس کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اور جوانوں نے شرکت کی یہ یادگار ان شہدائے وطن اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی گئی جنہوں نے روہی وال کے مشہور جوابی حملے میں دشمن کے چھکے چھڑا کر کھیم کرن تک کا علاقہ فتح کر لیا اس معرکہ میں پاک فوج کے 257 سپوتوں نے دھرتی ماں کے تقدس پر اپنی جانیں نچھاور کیں 16 غازیوں کو ان کی بے مثال جرأت اور بہادری پر اعلی فوجی اعزازات سے بھی نوازا گیا ان میں 1 ہلال جرأت، 6 ستارہء جرأت، 5 تمغہء جرأت اور 4 امتیازی اسناد شامل ہیں باٹاپور میں 3 بلوچ رجمنٹ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالد نواز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے 6 ستمبر 1965 کے شہداء کو سلامی پیش کی 6 ستمبر 1965 کو کیپٹن انور اور 3 بلوچ رجمنٹ کے 36 بہادر سپاہیوں نے بٹاپور کے علاقے میں بھارتی فوج کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور دشمن کے ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے اپنے ملک اور قوم کی بہتری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا مانی صاحب میں میجر جنرل معین ادیں شہید کی مرقد پر بھی پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی آرمی میوزیم میں شاندار فوجی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں اور خاص طور پر خواتین اور بچوں نے حصوصی دلچسپی اور اس روایت کو آیندہ بھی جاری رکھنے کی خوایش کا اظہار کیا.