Tarjuman-e-Mashriq

آکاب اسکول فار دی بلائنڈ

آکاب اسکول فار دی بلائنڈ کی روح رواں پروفیسر محمد الیاس ایوب کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا مینیجر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اس سال دسمبر میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے دسمبر کے اوائل میں بھارت روانہ ہو رہی ہے، یاد رہے کہ نابینا بچوں میں کھیلوں کے فروغ اور بالخصوص کرکٹ کے فروغ کے لیے پروفیسر محمد الیاس ایوب کا کردار قابل ستائش ہے۔ آکاب اسکول فار دی بلائنڈ پاکستان میں نابینا بچوں کی تعلیم و تربیت کا واحد ادارہ ہے جس میں جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ اسٹیڈیم موجود ہے۔
May be an image of 2 people, people standing and rose
حکومت پاکستان کی جانب سے نابینا افراد کی فلاح و بہبود کےلئے خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے ،پروفیسر محمد الیاس ایوب نے عزم، حوصلے ، ہمت اور کمٹ منٹ کی ایسی مثال قائم کی نظیر تلاش کرنا بہت مشکل ہوگا۔ ان کی ذاتی زندگی پر نگاہ ڈالیں تو کامیابیوں اور کامرانیوں سے بھری پڑی ہے۔ پاکستان کی بہترین یونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی اور سپیشل ایجوکیشن اور آزاد کشمیر یونیورسٹی سے اسلامیات میں ماسٹرز کرنے کے بعد اس وقت آزاد کشمیر کی عظیم اور قدیم درسگاہ گورنمنٹ کالج میرپور میں انگریزی ادب کے استاد ہیں۔ پروفیسر محمد الیاس ایوب کی عظمت، حوصلے اور ہمت کی داستان ان کی ذاتی کامیابیوں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ یہاں سے شروع ہوتی ہے۔ اپنی ذاتی زندگی کو کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ اب آزاد کشمیر کے نابینا بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کر کے انہیں معاشرے کا کار آمد حصہ بنائیں گے۔ علم، شناخت اور روزگار کو اپنی جدوجہد کا محور و مرکز بنا کر انہوں نے ایک بچے اور ایک استاد سے کرائے کی عمارت میں ” آکاب اسکول فار دی بلائنڈ ” کی بنیاد رکھی ۔ الحمداللہ آج خالق آباد کے مقام پر آکاب کمپلیکس میں تقریبا” ڈیڑھ سو بچہ زیور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ ہو رہے ہیں۔ آکاب اسکول فار دی بلائنڈ کے ایک بچے نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی انٹرمیڈیٹ میں بورڈ ٹاپ کیا اور میڑک کے امتحان میں آزاد کشمیر بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی
—————————————————————————–
ادارتی نوٹ :
 آکاب اسکول فار دی بلائنڈ  کے حوالے سے مزید معلومات ان کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے . https://akabwelfaretrust.co.uk/
Exit mobile version